ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گلبرگہ میں تین افراد کے قاتل 5ملزمین گرفتار

گلبرگہ میں تین افراد کے قاتل 5ملزمین گرفتار

Thu, 20 Jul 2017 11:18:07    S.O. News Service

گلبرگہ، 19؍جولائی(ایس ا نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) سیڑم پولیس نے ایک ہی خاندان کے تین افراد کا قتل کرنے والے پانچ ملزین کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔ یہ قتل 17جولائی کو سیڑم کے موضع مگنور کی اراضی کے تنازعہ کے ضمن میں ہوئے تھے۔ جبکہ چوبیس گھنٹوں کے اندر ہی پولیس قاتولں کو گرفتار کرنؤے میں کامیاب ہوگئی ۔ گرفتار شدگان می چندر کلال، ،اس کی بیوی چند اماں، بیٹا ملو نارائن، اور داماد لکشمیاشامل ہیں۔ مقتول دیو رائے ،اس کی بیوی کاڑ اماں اور اس کے بھتیجے راج شیکھر دیگر تین افراد کے کھیت میں ہل چلانے کے دوران ابن پر لاٹھیوں اور مہلک ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا تھا۔ حملہ سے قبل ہلاک ہونے والے افراد پر مرچ پاؤڈرچھڑک دیاگیا تھا ۔ اس طرح حملہ ے بچنا ناممکن ہوگیا تھا۔ ملزین کی گرفتاری کے لئے آئی جی پی آلوک کمار نے ملزمین کی گرفتاری کے لیے یو شرن اپا ڈی ایس پی چنچولی، پی وی سالی مٹھ سی پی آئی سیڑم ، تما رائے پاٹل پولیس انسپیکٹر مدھولاور دیگر عہدہ داران کی ٹیم تشکیل دی تھی ۔


Share: